ہمیں امریکی اور اس کے اتحادی ممالک کی افواج کی ملک میں کوئی ضرورت نہیں، السودانی

"داعش اب عراق کے لیے سیکیورٹی رسک اور خطرہ نہیں ہے۔ داعش ختم ہو چکی ہے، یہ کبھی واپس نہیں آئے گی۔"

2105166
ہمیں امریکی اور اس کے اتحادی ممالک کی افواج کی ملک میں کوئی ضرورت نہیں، السودانی

عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے کہا کہ ان کے ملک میں امریکہ کی قیادت میں اتحادی افواج کی موجودگی کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

سودانی نے دارالحکومت بغداد کے سرکاری محل میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

سودانی نے کہا کہ  عراق میں سیکیورٹی کی صورتحال مستحکم ہے اور سیکیورٹی فورسز کے پاس ملکی سلامتی  کو یقینی بنانے کی صلاحیت موجود ہے، "داعش اب عراق کے لیے سیکیورٹی رسک اور خطرہ نہیں ہے۔ داعش ختم ہو چکی ہے، یہ کبھی واپس نہیں آئے گی۔"

امریکہ اور  اس کی زیر قیادت کے اتحادی ممالک  کے ساتھ سیکیورٹی سمیت تمام تر  شعبوں میں  دوطرفہ تعلقات کی سطح پر جانے کی  خواہش کا اظہار کرتے ہوئے  سودانی نے کہا کہ: "اب اتحادی افواج کے عراق میں موجود ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ہم ان افواج کا تعلق ہونے والے ممالک کے ساتھ شراکت داری کی بنیاد پر دو طرفہ تعلقات قائم کر سکتے ہیں ۔"

باور رہے عراق نے 25 جنوری کو اعلان کیا  تھا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف امریکی قیادت والے اتحاد کے فوجی مشن کو ختم کرنے اور اتحادی مشیروں کی بتدریج کمی کے لیے ایک ٹائم ٹیبل قائم کرنے کے لیے امریکی انتظامیہ کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں