امریکی فوجی اڈے پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

مشرقی شام میں موجود امریکی و اتحادی افواج نے چھ ڈرون حملوں کو کامیابی سے روک دیا ہے،ان ڈرون حملوں کا ہدف کونیکو آئل فیلڈ کے ساتھ منسلک فوجی اڈہ تھا

2100663
امریکی فوجی اڈے پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

مشرقی شام میں موجود امریکی و اتحادی افواج نے چھ ڈرون حملوں کو کامیابی سے روک دیا ہے،ان ڈرون حملوں کا ہدف کونیکو آئل فیلڈ کے ساتھ منسلک فوجی اڈہ تھا۔

یہ بات سلامتی سے متعلق ذرائع نے بتائی ہے کہ گزشتہ روز چھ ڈرون حملے کیے  گئے تھے۔

تاہم، ذرائع نے ان ڈرون حملوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے،اتحادی افواج اور شامی جمہوری افواج نے مل کر داعش کی باقیات کو نشانہ بنایا ہے

واضح رہے سات اکتوبر کے بعد سے ایرانی نواز عسکری گروپوں کی طرف سے شام اور عراق میں بڑھے ہوئے حملوں کا سامنا ہے۔

شام میں مخالف نواز شامی جمہوری فوج کے جنرل مظلوم عابدی نے  کہا کہ  پچھلے ہفتے امریکہ کو چاہیے تھا کہ وہ اضافی فضائی دفاعی نظام فراہم کرتا کہ ہم اپنے اڈے محفوظ بنا سکتے۔

جنرل مظلوم عابدی کا یہ بیان اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جب ایک ڈرون حملے سے  ایس ڈی ایف کے چھ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں اسی طرح چند روز قبل ایک اور ڈرون حملہ کر کے ایرانی نواز عسکری گروپ نے اردن میں تین امریکی فوجی ہلاک اور متعدد فوجی زخمی کر دیے تھے۔

 



متعللقہ خبریں