شام میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی اطلاع

بتایا گیا ہے کہ  شام میں دریائے فرات کے مغربی کنارے پر واقع دیر الزور  صوبے میں  ایرانی نواز گروہوں نے  عمر آئل فیلڈ پر ایک سے زائد ڈرون حملے کیے جہاں امریکی فوجی تعینات تھے

2097532
شام میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی اطلاع

ایرانی نواز گروپوں نے  شام میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ  شام میں دریائے فرات کے مغربی کنارے پر واقع دیر الزور  صوبے میں  ایرانی نواز گروہوں نے  عمر آئل فیلڈ پر ایک سے زائد ڈرون حملے کیے جہاں امریکی فوجی تعینات تھے۔

 اس بارے میں امریکہ کی طرف سے  کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

 امریکہ نے 28 جنوری کو شام۔اردن سرحد پر واقع امریکی فوجی اڈے پر حملوں کے جواب میں تین فروری کو شام اور عراق میں ایرانی پاسدران انقلاب  کی القدس فورس سے وابستہ ملیشیا گروپوں کے تقریبا 85 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے ۔

 شام میں امریکی فوجی اڈوں پر سال نو کے آغاز سے اب تک متعدد بار ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں