حوثیوں نے اسرائیل کے اہداف پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ کر دیا

فلسطینیوں پر مسلط کردہ ناکہ بندی ختم اور ادویات اور خوراک کے داخلے کی اجازت دی جائے

2097023
حوثیوں نے اسرائیل کے اہداف پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ کر دیا

یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے علاقے ایلات میں بعض اہداف پر بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں جنوبی اسرائیل کے شہر ایلات پر حملے کے بارے میں معلومات دیں۔

سیری نے کہا، "ہم نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں ام رش رش کے علاقے میں دشمن اسرائیل کے مخصوص اہداف کے خلاف بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ فوجی آپریشن کیا۔"

سریع نےبتایا کہ جب تک غزہ میں جنگ بندی کا اعلان نہیں کیا جاتا، فلسطینیوں پر مسلط کردہ ناکہ بندی ختم اور ادویات اور خوراک کے داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی، وہ فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

"یمن کی مسلح افواج اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ہمارے آزاد یمنی عوام عرب اور اسلامی دنیا کے تمام آزاد لوگوں کی پکار کے مطابق مظلوم فلسطینی عوام کے تئیں اپنے مذہبی، اخلاقی اور انسانی فرائض کی ادائیگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔"



متعللقہ خبریں