اسرائیل نے قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کی نئی پیشکش قبول کر لی

اسرائیل نے فائر بندی اور انسانی بنیادوں پر توقف کی  تجویز کو قبول کیا ہے  اور حماس نے بھی اسے مثبت پایا ہے۔

2096499
اسرائیل نے قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کی نئی پیشکش قبول کر لی

غزہ میں اسرائیل کے قتل عام کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

قطر نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فریق نے قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کی نئی پیشکش کی منظوری دی  ہے اور حماس نے بھی اس کا خیر مقدم کیا۔

قطر ی وزارت خارجہ نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قطری، امریکی، اسرائیلی اور مصری حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فائر بندی اور انسانی بنیادوں پر توقف کی  تجویز کو قبول کیا ہے  اور حماس نے بھی اسے مثبت پایا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ "ہمیں امید ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں اس بارے میں خوش آئند اطلاع دی جائیگی۔"

حماس کے عسکری ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے "فلسطینیوں اور مقدس اقدار بالخصوص مسجد اقصیٰ کے خلاف مسلسل خلاف ورزیوں کا جواب دینے" کی بنیاد پر 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ایک جامع حملہ کیا تھا۔

 اسرائیل نے فوری طور پر  غزہ پر  حملے شروع کیے  جن میں ابتک کم ازکم 11 ہزار بچوں اور 8 ہزار خواتین  سمیت 27 ہزار فلسطینی مارے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں