اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعدا27 ہزار 131 تک پہنچ گئی

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اپنے بیان میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے 119 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں

2096867
اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعدا27 ہزار 131 تک پہنچ گئی

7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 بڑھ کر 27 ہزار 131 تک پہنچ گئی  ہے ۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اپنے بیان میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے 119 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے مزید 112 فلسطینیوں کو شہید اور 148 فلسطینیوں کو زخمی  کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار 131 اور زخمیوں کی تعداد 66 ہزار 287 ہو گئی ہے ۔

وزارت صحت کے ترجمان القدرہ نے  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے اب بھی  لاشیں موجود ہیں   لیکن طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کی وجہ سے لاشوں تک نہیں پہنچ سکتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں