امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اواخر ہفتہ  ایک بار پھر مشرق وسطیٰ  کا دورہ کریں گے

وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے انٹونی بلنکن کے خطے کے دورے کے حوالے سے بیانات  جاری کیے ہیں

2096202
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اواخر ہفتہ  ایک بار پھر مشرق وسطیٰ  کا دورہ کریں گے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اواخر ہفتہ  ایک بار پھر مشرق وسطیٰ  کا دورہ کریں گے  اور غزہ کی پٹی کی صورتحال سے متعلق مذاکرات میں حصہ لیں گے ۔

وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے انٹونی بلنکن کے خطے کے دورے کے حوالے سے بیانات  جاری کیے ہیں ۔

بیان  کے مطابق، بلنکن غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل، تنازعہ ختم ہونے کے بعد اس علاقے پر کس طرح حکومت کی جائے گی، اور ایک ممکنہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز نے نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر " طوفان ِ اقصیٰ س" کے نام سے بڑے حملوں کا آغاز کیا تھا۔

اس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے  غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی  شمشیر کے نام سے  فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

 

بڑھتی ہوئی کشیدگی میں 27 ہزار فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین  شامل ہیں ۔



متعللقہ خبریں