امید ہے کہ حماس اسیروں کی رہائی کا مثبت جواب دے گی: قطر

قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی  نے گزشتہ روز کہا کہ اردن  کے ڈرون حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہونے کے واقعے کے بعد امید ہے کہ اس کا اثر بات چیت پر نہیں ہوگا جو اس اواخر ہفتہ  اسرائیل اور حماس کے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہونی ہے

2095008
امید ہے کہ حماس اسیروں کی رہائی کا مثبت جواب دے گی: قطر

قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی  نے گزشتہ روز کہا کہ اردن  کے ڈرون حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہونے کے واقعے کے بعد امید ہے کہ اس کا اثر بات چیت پر نہیں ہوگا جو اس اواخر ہفتہ  اسرائیل اور حماس کے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہونی ہے۔

ایک  سوال کے جواب میں الثانی نے واشنگٹن کے تھنک ٹینک اٹلانٹک کاونسل کے سامعین سے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کوئی بھی بات ان کوششوں کو کمزور نہیں کرے گی جو ہم کر رہے ہیں اور نہ ہی اس عمل کو خطرے میں ڈالے گی۔

سات اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد امریکی افواج کے خلاف یہ پہلا مہلک حملہ تھا اور اس سے کشیدگی میں بڑے اضافے کی نشاندہی ہوئی جس نے مشرق وسطی کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

 الثانی نے کہا کہ  ہماری کوشش ہوگی کہ طرفین  مکالمت کے موقع سے فائدہ اٹھائیں تاکہ جنگ بندی اور اسیروں کا تبادلہ ممکن ہو سکے جس کےلیے ہم حماس سے رابطہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ،سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے شیخ محمد کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی خفیہ سروس کے سربراہ اور مصری خفیہ ایجنسی سربراہ سے  گزشتہ اتوار کے روز پیرس میں گفتگو کے لیے ملاقات کی تھی جسے اسرائیل، قطر اور امریکہ نے تعمیری مگر  غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔

 یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن ان سو سے زیادہ یرغمالیوں کی رہائی میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہیں غزہ پر حکمرانی کرنے والی حماس نے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں ایک مہلک حملے  کے دوران اغوا کر لیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں