عراق، امریکہ اور اتحادی قوتیں عنقریب ملک سے انخلا کر جائینگی

لک میں اتحادی افواج کی موجودگی کو وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کی مدت ِ حکومت ختم ہونے سے پہلے ختم کر دیا جائیگا

2094589
عراق، امریکہ اور اتحادی قوتیں عنقریب ملک سے انخلا کر جائینگی

عراق نے کہا کہ کی امریکہ کی  قیادت میں اتحادی افواج کا مینڈیٹ موجودہ حکومت کے دور میں ختم ہو جائے گا۔

حکومتی ترجمان باسم عوادی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی این اے کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں اتحادی افواج کی موجودگی کو وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کی مدت ِ حکومت ختم ہونے سے پہلے ختم کر دیا جائیگا۔

عراق اور امریکہ کے درمیان بین الاقوامی اتحادی افواج کے مشن کا جائزہ لینے کے لیے مشترکہ اعلیٰ فوجی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہفتے کے روز دارالحکومت بغداد میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ عسکری ماہرین ملک میں اتحادی افواج کا وجود ختم کرنے کا معاملہ اٹھائیں گے۔

اس میں کہا گیا تھا کہ اتحادی افواج کے ملک سے انخلا کے لیے ایک ٹائم ٹیبل کا تعین کیا جائے گا، اور انخلاء کے بعد، امریکہ اور اتحادی افواج  میں شامل ممالک کے  ساتھ عراق کے تعلقات "دو طرفہ سیکورٹی تعلقات" کی سطح پر ہوں گے۔

عراق نے 25 جنوری  کو اعلان کیا  تھا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف امریکی قیادت میں اتحاد کے فوجی مشن کو ختم کرنے اور اتحادی مشیروں کی بتدریج کمی کے لیے ایک شیڈول  کے تعین  کے حوالے سے  امریکی انتظامیہ کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں