حوثیوں کے ایک برطانوی پیٹرول ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنانے پر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

غزہ کے لیے جنگ بندی کا اعلان کرنے اور فلسطینیوں کے لیے ادویات اور خوراک کے داخلے کی اجازت دینے  تک ہم "فوجی کارروائیاں" جاری رکھیں گے

2094078
حوثیوں کے ایک برطانوی پیٹرول ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنانے پر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے خلیج عدن میں "برطانوی پیٹرول بحری ٹینکر" کو نشانہ بنایا ہے۔

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں یمن کے جنوب میں خلیج عدن میں حوثی قوتوں کے حملے کے بارے میں  معلومات فراہم کیں۔

برطانوی بحری   پیٹرول ٹینکر " مارلین لوانڈا" کو ہدف بنانے کی اطلاع دینے والے سریع نے کہا ہے کہ  ٹینکر کو اینٹی شپ  میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جس پر  بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ"یہ حملہ مظلوم فلسطینی عوام کے انتقام، غزہ کی پٹی میں اپنے بھائیوں سے تعاون اور یکجہتی اور ہمارے ملک کے خلاف امریکہ اور برطانیہ  کے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عمان سے اسرائیل کے سمندری راستوں پر "پابندی عائد" کی ہے، سریع نے اس بات پر زور دیا غزہ کے لیے جنگ بندی کا اعلان کرنے اور فلسطینیوں کے لیے ادویات اور خوراک کے داخلے کی اجازت دینے  تک وہ "فوجی کارروائیاں" جاری رکھیں گے۔

برٹش شپنگ آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ یمن کے ساحل پر ایک بحری جہاز کو ہدف بنائے جانے پر  اس میں آگ لگ گئی ہے، تاہم نشانہ بننے والے بحری  ٹینکر کا نام نہیں بتایا گیا۔

یو ایس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے جنگی جہاز یو ایس ایس کارنی پر ایک اینٹی شپ میزائل داغا گیا، لیکن یو ایس ایس کارنی نے میزائل کو ناکارہ بنا دیا۔کر کو اینٹی شپ  میزائلوں سے نشن



متعللقہ خبریں