ایران: عراق اور شام میں امریکی اور اسرائیلی اڈّوں پر میزائل حملے

شامی زمین پر دہشت گرد تنظیم داعش  کے اہداف کے ساتھ ساتھ عراق کے شہر اربیل میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کو بھی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے: پاسدارانِ انقلاب فورسز

2089062
ایران: عراق اور شام میں امریکی اور اسرائیلی اڈّوں پر میزائل حملے

ایران نے کہا ہے کہ "ہم نے علاقے میں دہشت گردی اور جاسوسی کے اڈّوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے"۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے پاسدارانِ انقلاب فورسز کے بیان کے حوالے سے جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ جاسوسی ہیڈکوارٹروں اور ایران مخالف دہشت گرد گروپوں کے اجتماع کے مراکز کو بیلسٹک میزائلوں  کے ساتھ ہدف بنایا گیا ہے۔

خبر کے مطابق پاسدارانِ انقلاب فورسز نے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ " حالیہ دنوں میں دشمنوں  کے دہشت گردانہ جرائم کے جواب میں ایران نے جاسوسوں اور دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹروں کو نشانہ بنایا ہے ۔ پاسدارانِ انقلاب فورسز نے نصف شب کے وقت بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ان مقامات کو ہدف بنایا ہے"۔

بیان کے مطابق" شامی زمین پر دہشت گرد تنظیم داعش  کے اہداف کے ساتھ ساتھ عراق کے شہر اربیل میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد  کے ہیڈ کوارٹر کو بھی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے"۔

بیان میں، داعش کی طرف سے کریمان میں کئے گئے  خود کش بم حملے، راسک شہر میں سکیورٹی فورسز کو ہدف بنا کر کئے گئے حملے اور شام میں پاسدارانِ انقلاب فورسز  کے اعلیٰ سطحی کمانڈر رضی موسوی کی ہلاکت کی طرف اشارہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ  بیلسٹک میزائل حملے ان حملوں کا جواب ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اربیل میں امریکی قونصل جنرل اور اربیل میں بین الاقوامی ہوائی اڈّے کے قریب واقع امریکی زیر قیادت داعش مخالف کولیشن کی بیس سمیت متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سُنی گئی ہیں۔

اربیل کے گورنر' امید خوشناف  'نے شہر کے متعدد مقامات پر اور پاسدارانِ انقلاب فورسز کی طرف سے کئے گئے ان حملوں کو "غیر انسانی دہشت گردانہ حملے" قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں