جنگ کے بعد غزہ میں فلسطینی ہی حکومت کریں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع  نے کہا  کہ مستقبل میں غزہ کی حکومت ایک شہری متبادل ہی ہو گی  مگر اسرائیلی فوج کا کردار بوقت ضرورت آپریشن کا ہو سکتا ہے تاکہ اسرائیلی شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری نبھا سکے

2089264
جنگ کے بعد غزہ میں  فلسطینی ہی حکومت کریں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع نے بعد از جنگ غزہ کی براہ راست اور سلامتی کے امور سے اسرائیلی فوج کو بچائے رکھنے کے پیش نظر عندیہ دے دیا ہے کہ جنگ کے بعد فلسطینی ہی غزہ کی حکومت کے معاملات دیکھیں گے۔

 واضح رہے بعد از جنگ غزہ کا کنٹرول کس کے پاس ہو گا اس پر خود اسرائیل کے اندر بھی تضادات ہیں ۔

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع کے درمیان جنگی حکمت عملی کے امور کے علاوہ بھی اختلافات بھی کافی بڑھ چکے ہیں۔

اب غزہ میں جنگی مشکلات کے پیش نظر وزیر دفاع نے اپنا موقف کھل کر بیان کر دیا ہے کہ مستقل جنگی ماحول میں اسرائیلی فوج کام کیونکر کر سکتی ہے، ان حالات میں اپنے پہلے سے کیے گئے اعلان کے مطابق غزہ میں اپنی جنگ کو اسرائیل مزید طول دے سکتا ہے یا نہیں یہ بھی اہم ہو گیا ہے۔

 اسرائیلی وزیر دفاع نے کہہ دیا ہے کہ مستقبل  میں   حکومت کو غزہ سے ہی ابھرنا چاہیے ہم جنگ کے بعد غزہ سے عسکری خطرہ نہیں چاہتے ،حماس غزہ میں اس پوزیشن میں نہ رہے گی کہ وہ فوجی قوت کے طور پر کام کر سکے۔ 

 اسرائیلی وزیر دفاع  نے کہا  کہ مستقبل میں غزہ کی حکومت ایک شہری متبادل ہی ہو گی  مگر اسرائیلی فوج کا کردار بوقت ضرورت آپریشن کا ہو سکتا ہے تاکہ اسرائیلی شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری نبھا سکے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ وزیر اعظم کے دفتر میں سخت جھڑپ کے بعد تھوڑے ہی وقفے سے وزیر دفاع یواو گیلنٹ کی یہ باضابطہ پریس کانفرنس اور اس میں غزہ کے لیے فوج کے محدود کردار پر بات چیت کا دونوں رہنماوں کے درمیان معاملات سے تعلق ہے یا نہیں یہ سوال ابھر آیا ہے۔

 واضح رہے کہ وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے نیتن یاہو کو سخت لہجے میں یہ بھی کہہ رکھا ہے کہ ان کے معاملات میں مداخلت نہ کی جائے۔

 



متعللقہ خبریں