قطر کے وزیر اعظم کی اسرائیلی یرغمالیوں کے عزیزوں کے ساتھ ملاقات

چھ اسرائیلی یرغمالیوں کے عزیز، حماس اور تل ابیب انتظامیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لئے کسی نئے مذاکراتی سلسلے کے آغاز کے لئے، قطر گئے ہیں: اسرائیلی ذرائع ابلاغ

2085235
قطر کے وزیر اعظم کی اسرائیلی یرغمالیوں کے عزیزوں کے ساتھ ملاقات
israilli esirlerin aileleri gosteri.jpg
katar basbakani al sani.jpg

قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے حماس کے زیرِ حراست بعض یرغمالیوں کے عزیزوں سے ملاقات کی ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق 6 اسرائیلی یرغمالیوں کے عزیز، حماس اور تل ابیب انتظامیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لئے کسی نئے مذاکراتی سلسلے کے آغاز کے لئے، قطر گئے ہیں۔

قطر کے وزیر اعظم الثانی نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کے عزیزوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ مذاکرات میں ثانی نے کہا ہے کہ2 جنوری کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حماس کے لیڈر صالح العاروری پر قاتلانہ حملے کے بعد قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات کا  آغاز دشوار ہو گیا ہے۔

اس دوران 92 دنوں سے اسرائیلی قتل عام کی لپیٹ میں آئے ہوئے غزّہ کےاسرائیلی قیدیوں کے عزیزوں نے بھی تل ابیب اور القدس میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

  مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو قیدیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور اگر قیدیوں کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔



متعللقہ خبریں