اگر حزب اللہ نے کشیدگی نہ روکی تو ہمیں جواب دینا آتا ہے: بینی گانٹز

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن اور جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹز نے بیان دیا کہ اگر لبنانی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی سفارت کاری کے ذریعے حل نہ کی گئی تو تل ابیب نئے اقدامات اٹھا سکتا ہے

2081792
اگر حزب اللہ نے کشیدگی نہ روکی تو ہمیں جواب دینا آتا ہے: بینی گانٹز

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن اور جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹز نے بیان دیا کہ اگر لبنانی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی سفارت کاری کے ذریعے حل نہ کی گئی تو تل ابیب نئے اقدامات اٹھا سکتا ہے۔

اپنے بیان میں گانٹز نے استدلال کیا کہ اسرائیل کی شمالی سرحد پر صورتحال تبدیل ہونی چاہیے، حزب اللہ کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سفارتی حل کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے، اگر دنیا اور لبنانی حکومت نے شمالی اسرائیل کے باشندوں پر فائرنگ کو روکنے اور حزب اللہ کو سرحد سے ہٹانے کے لیے کارروائی نہیں کی تو اسرائیلی فوج ایسا کرے گی۔

دوسری جانب وزیر خارجہ کوہن لبنانی سرحد پر اپنے معائنے کے بعد کیمرے کے سامنے نمودار ہوئے اور گانٹز کی طرح حزب اللہ کے خلاف جنگ کی دھمکی دی۔

حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کو  مخاطب کرتے ہوئے کوہن نے کہا کہ نصر اللہ کو سمجھنا چاہیے کہ اب ان کی باری ہے۔

حزب اللہ سے اسرائیل کے ساتھ لبنان کی سرحد سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کوہن نے کہا کہ ہم سفارتی آپشن کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے کے لیے کام کریں گے، اگر یہ کام نہیں کرتا ہے تو تمام دیگر متبادل میز پر ہیں۔

آٹھ اکتوبر سے اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان سرحد پر کبھی کبھار جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، ان جھڑپوں میں 28 لبنانی شہری، 129 حزب اللہ کے ارکان، 5 اسرائیلی شہری اور 9 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں