اسرائیل میں عام شہری مسلح ہو رہے ہیں

ہمیں اندیشہ ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد عوام میں تقسیم کیا جانے والا یہ اسلحہ قتل کی وارداتوں میں اضافہ کر دے گا: بن آری

2075549
اسرائیل میں عام شہری مسلح ہو رہے ہیں

اسرائیل میں 7 اکتوبر سے حماس کے ساتھ جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے اسلحے کے حصول کے لئے شہریوں کی طرف سے ہزاروں درخواستیں دی جا رہی ہیں۔

اسرائیلی پارلیمنٹ نے قومی پارلیمانی سلامتی کمیشن کی نشست سے متعلق تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان کے مطابق وزارتِ قومی  سلامتی کے کمیشن کو پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر سے 8 دسمبر  کے دوران اسلحہ لائسنس کے حصول کے لئے وزارت کو2 لاکھ 50 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ضروری چھان پھٹک کے بعد 33 ہزار درخواستیں منظور20 ہزار رد کردی گئی ہیں۔ 53 ہزار افراد کو مشروط منظوری دی گئی ہے۔

حزب اختلاف  'مستقبل پارٹی' کے اسمبلی ممبر میراو بن آری نے کہا ہے کہ" اسرائیلی شہریوں کے پاس اسلحے کی موجودگی کا عام ہونا نہایت تشویشناک ہے۔ جس اسلحے کا انہیں لائسنس دیا جا رہا ہے وہ ایک دن انہی کو نشانہ بنائے گا"۔

آری نے کہا ہے کہ" اسرائیل کے غزّہ پر حملوں کے بعد سے اسلحہ لائسنس کی درخواستوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ہمیں اندیشہ ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد عوام میں تقسیم کیا جانے والا یہ اسلحہ قتل کی وارداتوں میں اضافہ کر دے گا"۔



متعللقہ خبریں