سوڈان نے متحدہ عرب امارت کے سفارتی عملے کو ملک ترک کرنے کا الٹی میٹم دے دیا

متحدہ عرب امارات کے 15 رکنی سفارتی عملے سے 48 گھنٹوں کے اندر اندر ملک ترک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے: سوڈان وزارت خارجہ

2074989
سوڈان نے متحدہ عرب امارت کے سفارتی عملے کو ملک ترک کرنے کا الٹی میٹم دے دیا

سوڈان نے ملک میں متعین متحدہ عرب امارات کے 15 رکنی سفارتی عملے سے 48 گھنٹوں کے اندر اندر ملک ترک کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سوڈان وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ سوڈان میں متحدہ عرب امارت کی نائب چارج ڈی افیئر بدریہ الشیخی  کو، متحدہ عرب امارات کے 15 سفارتی اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیئے جانے کے، فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ 15 افراد سے 48 گھنٹوں میں سوڈان سے نکلنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان خودمختاری کونسل کے رکن اور فوج کے نائب  سربراہ جنرل یاسر العطا نے 27 نومبر کو دارالحکومت خرطوم  کے مغربی شہر اُم درمان میں واقع وادی السّیدنا  فوجی ایئر بیس پر جاری کردہ خطاب میں کہا تھا کہ "متحدہ عرب امارات ایک مافیا ملک ہے اور ہمسایہ ممالک کے ہوائی اڈوں کو استعمال کر کے سوڈان  پیراملٹری فروسز کے ساتھ مسلسل تعاون کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں