غزہ کی سرنگوں میں پانی چھوڑنے کا فیصلہ

حلوی نے یہ بیان   اسرائیلی فوج کی  اپنی زمینی کارروائی کو وسعت دینے کی کوشش  کرنے کے دوران  غزہ کی پٹی کے دورے کے  موقع پر دیا ہے

2073003
غزہ کی سرنگوں میں پانی چھوڑنے کا فیصلہ

اسرائیل کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کی زیر زمین سرنگوں میں "سمندر کے پانی کو پمپ کرنا اچھا خیال ہے۔

حلوی نے یہ بیان   اسرائیلی فوج کی  اپنی زمینی کارروائی کو وسعت دینے کی کوشش  کرنے کے دوران  غزہ کی پٹی کے دورے کے  موقع پر دیا ہے۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے اس دعوے کے بارے میں کہ "اسرائیلی فوج حماس کی زیر زمین سرنگوں کو سمندر کے پانی سے بھر دے گی"، حلوی نے کہا، "ہم زیر زمین سرنگوں کے استعمال کو روکنے کے لیے تمام آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سرنگوں کو پانی سے بھرنا ایک اہم اقدام ہے۔ اچھا خیال ہے۔

اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا کہ انہیں غزہ میں ایک سے زیادہ زیر زمین ڈھانچے کا سامنا کرنا پڑا اور یہ کہ "ان کے پاس مختلف طریقے ہیں، جن میں دھماکے اور مسمار کرنے جیسے اختیارات شامل ہیں، تاکہ حماس کے ارکان کو ان ڈھانچے کو استعمال کرنے سے روکا جا سکے۔



متعللقہ خبریں