قطر: الثانی۔ بائڈن ملاقات

بائڈن نے الثانی کو ٹیلی فون کیا ہے، مذاکرات میں غزّہ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے: قطر

2068963
قطر: الثانی۔ بائڈن ملاقات

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی نے امریکہ کے صدر جو بائڈن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

قطر اور مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس  کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بعد نگاہیں دوبارہ سے علاقے پر مرکوز ہو گئی ہیں۔

قطر کے دیوانِ امارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق جو بائڈن نے الثانی کو ٹیلی فون کیا ہے۔

مذاکرات میں "اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں میں  انسانی وقفے کے سمجھوتے کےنفاذ، علاقے میں تناو کی کمی، شہریوں کے تحفظ، بین الاقوامی انسانی حقوق کے احترام  اور فلسطینیوں کے لئے انسانی امداد میں اضافے کے موضوعات پر بات چیت کی گئی ہے"۔



متعللقہ خبریں