13 اسرئیلی یرغمالوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں سے 39 فلسطینی قیدی رہا

اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر اسٹن گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کرکے بسوں کے ارد گرد جمع فلسطینیوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی

2068661
13 اسرئیلی یرغمالوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں سے 39 فلسطینی قیدی رہا

اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دائرہ کار میں، اسرائیلی جیلوں میں بند 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا، جن میں سے 24 خواتین اور 15، 18 سال سے کم عمر کے بچے تھے۔

حماس کی طرف سے رہائی پانے والے 13 اسرائیلی قیدیوں کے اسرائیل پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد مقبوضہ مغربی کنارے کی اوفر جیل سے 39 فلسطینی قیدیوں کی  رہائی کے لیے ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

رہائی پانے والے قیدیوں کے استقبال کے لیے سینکڑوں فلسطینی مغربی کنارے کے قصبے بطونیہ میں فلسطین اور حماس کے جھنڈوں کے ساتھ جمع ہوئے۔

اسرائیلی فوجیوں نے بطونیہ میں جمع ہونے والے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی۔

فلسطینیوں نے گاہے بگاہے  اسرائیلی فورسز پر شرلیاں پھینکیں۔

واقعات کے کچھ دیر بعد رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کو لے جانے والی بسیں بطونیہ پہنچ گئیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر اسٹن گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کرکے بسوں کے ارد گرد جمع فلسطینیوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

جب قیدیوں کو لے جانے والی بسوں نے قصبے کے مرکز کی طرف بڑھ رہی تھیں تو  اسرائیلی فوجیوں نے وقتاً فوقتاً علاقے میں فلسطینیوں کے خلاف مداخلت جاری رکھی۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے "دشمنی کے معاہدے میں انسانی توقف" کے دائرہ کار میں، اسرائیلی جیلوں میں بند 39 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل کی دامون اور میگیدو جیلوں سے نکال کر عارضی طور پر مغربی کنارے کی اوفر جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں میں 4 دن کے انسانی وقفے کے حوالے سے معاہدہ 24 نومبر بروز جمعہ مقامی وقت کے مطابق صبح  سات بجے نافذ العمل ہوا۔ معاہدے کے مطابق حماس کے زیر حراست 50 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں بند 150 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔ رہا ہونے والے قیدیوں میں دونوں طرف سے خواتین اور بچے شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں