غزہ میں جاں بحق ہونے والوں کی %74 تعداد بچوں اور خواتین کی ہے:یو این آر ڈبلیو اے

بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے شدید حملوں کی زد میں آنے والی غزہ کی پٹی میں  جاں بحق  ہونے والے 14 ہزار 128 فلسطینیوں میں سے 74 فیصد خواتین اور بچے تھے

2068116
غزہ میں جاں بحق ہونے والوں کی  %74 تعداد بچوں اور خواتین کی ہے:یو این آر ڈبلیو اے

بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے شدید حملوں کی زد میں آنے والی غزہ کی پٹی میں  جاں بحق  ہونے والے 14 ہزار 128 فلسطینیوں میں سے 74 فیصد خواتین اور بچے تھے۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 17 لاکھ فلسطینی جو کہ غزہ کی پٹی کی آبادی کا تقریباً 80 فیصد کے برابر ہیں بے گھر ہو چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 نومبر تک بے گھر ہونے والے 1 لاکھ 37 ہزار فلسطینیوں نے شمالی علاقہ سمیت غزہ کی پٹی میں ادارے کی 156 تنصیبات میں پناہ لی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تقریباً آٹھ لاکھ 77  ہزار بے گھر افراد غزہ کی پٹی کے وسطی علاقوں اور جنوب میں خان یونس اور رفح کے علاقوں میں یو این آر ڈبلیو اے کی 99 تنصیبات میں مقیم ہیں اور یہ یاد دلایا گیا  کہ غزہ کی پٹی میں 14,128 سے زیادہ لوگ  جاں بحق ہو گئے ہیں  جن میں سے 74 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔

بیان میں یاد دلایا گیا کہ 12 اکتوبر کو اسرائیلی افواج کے انخلاء کا فیصلہ کرنے سے قبل تقریباً 1 لاکھ 60 ہزار بے گھر فلسطینی غزہ شہر اور شمالی علاقے میں ادارے کی 57 تنصیبات میں مقیم تھے۔

ادارے کے مطابق ،بے گھر افراد کی حفاظت یا مدد کے لیے سہولیات تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہے۔

 



متعللقہ خبریں