شام میں موجود ایرانی نواز اڈوں پر امریکہ کی بمباری،تربیتی کیمپ تباہ

امریکی مرکزی کمان سینٹ کام نے ایکس  میڈیا  پر اپنے بیان میں  بتایا کہ اس فضائی حملے میں پاسداران انقلاب ایران اور اس کے حامی گروہوں کے زیر استعمال شامی شہروں ابو کمال اور  میادین کے اطراف میں واقع اڈوں کو نشانہ بنایا گیا

2063580
شام میں موجود ایرانی نواز اڈوں پر امریکہ کی بمباری،تربیتی کیمپ تباہ

امریکہ نے شام میں ایرانی نواز گروہوں پر  فضائی  حملہ کیا ہے ۔

 امریکی مرکزی کمان سینٹ کام نے ایکس  میڈیا  پر اپنے بیان میں  بتایا کہ اس فضائی حملے میں پاسداران انقلاب ایران اور اس کے حامی گروہوں کے زیر استعمال شامی شہروں ابو کمال اور  میادین کے اطراف میں واقع اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکہ نے یہ حملے  اپنے عملے  اور مفادات کے تحفظ میں کیے ہیں۔

امریکی امور دفاع پینٹاگون نے بھی تحریری بیان میں کہا ہے کہ  عراق اور شام میں متعین ہمارے عملے پر مسلسل حملوں کے جواب میں مشرقی شام میں ایرانی نواز گروہوں کے زیر استعمال اڈوں  پر فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

ان حملوں میں پناہ گاہیں اور تربیتی کیمپ شامل تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں