امریکی مسلمانوں کی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنزکی جانب سے شدید ردِ عمل

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم کربی کے اس بیان کی ایک بار پھر شدید مذمت کرتے ہیں جس میں انہوں نے  سرائیلی وزیر اعظم  بنجمن نیتن یاہو کے پاس شہریوں کے خلاف نسل کشی کے حملوں کو روکنے  سے  متعلق  کوئی سرخ لکیر نہیں ہے

2062500
امریکی مسلمانوں کی  تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنزکی جانب سے شدید ردِ عمل

امریکہ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی سول سوسائٹی کی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIRنے وائٹ ہاؤس کے اس بیان کی  جس میں غزہ  سے متعلق کوئی سرخلکیر نہیں ہے کی شدید مذمت کی ہے۔

سی اے آئی آر کے تحریری بیان میں وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن ڈائریکٹر جان کربی کے بیانات پر رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم کربی کے اس بیان کی ایک بار پھر شدید مذمت کرتے ہیں جس میں انہوں نے  سرائیلی وزیر اعظم  بنجمن نیتن یاہو کے پاس شہریوں کے خلاف نسل کشی کے حملوں کو روکنے  سے  متعلق  کوئی سرخ لکیر نہیں ہے۔

CAIR گورنمنٹ افیئرز کے ڈائریکٹر رابرٹ میکاو نے بھی اپنے تحریری بیان میں کہا کہ "ہمارے پاس ریڈ لائن نہیں ہے" جیسا کوئی بھی بیان اسرائیل کو شہریوں کو نشانہ بنانے پر اکساتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اسرائیل نے امریکیوں کے ٹیکسوں اور حمایت سے "جنگی جرم کا ارتکاب کیا"، میک کاو نے کہا، "ہم کربی سے مطالبہ کرتے ہیں، جو یوکرین کے شہریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے تقریباً رو پڑے تھے، کہ وہ یہ سمجھیں کہ فلسطینی بھی انسان ہیں اور سفید فاموں کی مدد کرنا  اور بنجمن نیتن یاہو کی نسل کشی کی کوششوں کی  حمایت کرنا چھوڑ دیں۔

حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز نے  7 اکتوبر کو اسرائیل پر " طوفانِ  اقصیٰ " کے نام سے ایک بڑا حملہ کیا تھا۔

اس کے جواب میں اسرائیلی فوج  کے  جنگی طیاروں  نے  غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی تلواروں کا آپریشن شروع  کررکھا ہے۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی میں دونوں طرف سے ہزاروں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں