فلسطینی پرچم اٹھائے یہودی مظاہرین پر اسرائیلی پولیس نے تشدد کر ڈالا

اسرائیلی پولیس نے مغربی القدس  کے ہردی نامی علاقے میں  فلسطینی پرچم لہرانے والے یہودیوں کے خلاف سخت مداخلت کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا

2059248
فلسطینی پرچم اٹھائے  یہودی مظاہرین پر اسرائیلی پولیس نے تشدد کر ڈالا

اسرائیلی پولیس نے مغربی القدس میں  فلسطینی پرچم لہرانے والے صیحونیت مخالف یہودیوں پر حملہ کر دیا ۔

عالمی صیہونیت پسندی کی مخالف یہودی تنظیم کے پوسٹ کردہ بیان  اور ویڈیو میں  دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مغربی القدس  کے ہردی نامی علاقے میں  فلسطینی پرچم لہرانے والے یہودیوں کے خلاف سخت مداخلت کی ۔

 بعض پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو  پیچھے دھکیلا ،گھونسے مارے اور لاٹھیوں کا استعمال کیا۔

نیتورائی کارتا  اسرائیلی ریاست اور صیہونیت کو دینی و اخلاقی حقائق سے عاری مانتی ہے جو کہ  بالخصوص دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے والی ایک غیر معمولی راسخ العقیدہ یہودی  جماعت  ہے ۔

 



متعللقہ خبریں