اسرائیل نے جبالیہ کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

حملے میں ہم نے دہشت گردوں کی ایک کثیر تعداد کو ہلاک کر دیا ہے۔ علاقے میں وسیع فوجی انفراسٹرکچر کے باعث حملہ دیگر عمارتوں کے انہدام کا بھی سبب بنا ہے: ہاگاری

2058712
اسرائیل نے جبالیہ کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

اسرائیل کی فوج  نے  زیرِ محاصرہ غزّہ کی پٹّی میں واقع اور گنجان شہری آبادی کے حامل جبالیہ  کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اسرائیل مسلح افواج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جبالیہ کیمپ میں دو رہائشی عمارتوں کے انہدام اور کثیر تعداد میں شہری اموات کا سبب بننے والا حملہ ہم نے کیا ہے۔

ہاگاری نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج، غزّہ میں برّی داخلے کے بعد سے، حماس کے جنگی منتظم ابراہیم بیاری کو ہدف بنا رہی ہے۔

فوجی ترجمان ہاگاری نے کہا ہے کہ اس حملے میں ہم نے کثیر تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ علاقے میں وسیع فوجی انفراسٹرکچر کی موجودگی کے باعث حملہ دیگر عمارتوں کے انہدام کا بھی سبب بنا ہے"۔

واضح رہے کہ غزّہ وزارت صحت نے کل جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں