حماس کا اسرائیلی زیکم فوجی اڈے پر حملہ کرنے کا دعوی

''صیہونیوں کی جانب سے شہریوں کے قتل عام کے جواب میں زیکیم ملٹری بیس پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا''، حماس

2057095
حماس کا اسرائیلی زیکم فوجی اڈے پر حملہ کرنے کا دعوی

حماس کے مسلح ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں زیکیم ملٹری بیس پر بمباری کی۔

اس واقعے کے حوالے سے القسام بریگیڈز نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ''صیہونیوں کی جانب سے شہریوں کے قتل عام کے جواب میں زیکیم ملٹری بیس پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا''۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے شدید حملوں کے باعث علاقے میں لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ مواصلاتی خدمات مکمل طور پر منقطع ہوگئیں۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے فضائی حملے بڑھا دیے ہیں اور زمینی کارروائیوں کو وسعت دی جائے گی۔

ہزاروں زخمیوں اور شہریوں کے ساتھ غزہ کی سب سے بڑی صحت کی سہولت شفاہ ہسپتال کو بھی اسرائیلی فوج نے اپنا  ہدف دکھایا ہے۔



متعللقہ خبریں