غزہ کو مزید 8 امدادی ٹریلروں پر مشتمل امدادی سامان کی ترسیل

5 ٹریلروں پر پانی ، 2  پر  خوراک اور1  پر ادویات لادی  گئی ہیں

2055513
غزہ کو مزید 8 امدادی ٹریلروں  پر مشتمل امدادی سامان کی ترسیل

غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے مزید 8 ٹرک رفح  سرحدی چوکی سے  ہوئے۔

فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں بتایا گیا کہ 8 ٹرکوں پر مشتمل چوتھا انسانی امدادی پیکج مصری ہلال احمر کی جانب سے رفح سرحدی چوکی  پر موصول ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 ٹریلروں پر پانی ، 2  پر  خوراک اور1 پرادویات لادی  گئی ہیں۔

23 اکتوبر کو اپنے بیان میں رفح سرحدی چوکی  کے پریس آفس کے ڈائریکٹر وائل ابو محسن نے کہا  تھاکہ مصر سے 20 گاڑیوں پر مشتمل "تیسرا" انسانی امداد کا قافلہ رفح سے غزہ میں داخل ہوا ہے۔

پہلا امدادی قافلہ 20، دوسرا 14 اور کل  کے قافلے کے ساتھ مجموعی طور پر 62 ٹریلروں کے ذریعے انسانی امدادی سامان کی ترسیل ہوئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں