شام، ادلیب کے مہاجر کیمپ پر روسی لڑاکا طیارے کی بمباری سے 7 شہری ہلاک

اس حملے میں بچوں سمیت کم از کم 5 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 7 شہری زخمی ہوئے

2055276
شام، ادلیب کے مہاجر کیمپ پر روسی لڑاکا طیارے کی بمباری سے 7 شہری ہلاک

شام کے صوبے ادلیب میں جبری طور پر بے گھر ہونے والے شہریوں کے  پناہ لینے والے کیمپ پر روسی جنگی طیارے کے فضائی حملے میں 5 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 7 شہری زخمی ہوگئے۔

ادلیب میں ایئرکرافٹ آبزرویٹری سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق لازکہ میں حمیمیم بیس سے اڑان بھرنے والے روسی جنگی طیارے نے ادلیب کے مغرب میں حمامی گاؤں کے قریب کیمپ پر فضائی حملہ کیا۔

شامی شہری دفاع کی ٹیموں سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس حملے میں بچوں سمیت کم از کم 5 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 7 شہری زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ادلیب کے اسپتالوں میں لے جایا۔



متعللقہ خبریں