شام: امریکہ کے اتحادی اڈوں پر ڈرون حملہ

مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب  التنف کے علاقے میں جہاں امریکی فوج واقع ہے، نامعلوم ساختہ کے 3  ڈرونزکے اڈے پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی

2054730
شام: امریکہ کے اتحادی اڈوں پر ڈرون حملہ

جنوبی شام میں التنف کے علاقے میں امریکہ کی  زیرقیادت  بین الاقوامی اتحاد کے اڈے پر مسلح ڈرونز سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب  التنف کے علاقے میں جہاں امریکی فوج واقع ہے، نامعلوم ساختہ کے 3  ڈرونزکے اڈے پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

اتحادی افواج نے  ان ڈرونز کو نشانہ بنایا اور مار گرایاجبکہ ابھی تک اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم، یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس میں جانی یا مالی نقصان ہوا ہے۔

ایرانی  نواز دہشت گرد گروہ وقتاً فوقتاً دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر امریکی اڈوں پر راکٹوں اور ڈرونز سے حملہ کرتے ہیں۔

دہشت گرد گروہوں نے 19 اکتوبر کو کونیکو گیس فیلڈ کے ارد گرد ڈرون حملہ کیا تھا جہاں امریکی افواج تعینات تھیں۔

 



متعللقہ خبریں