اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر حملہ کر دیا ،70 فلسطینی ہلاک

اسرائیل کے حملوں  کے پیش نظر اپنے گھر بار ترک کرنے والے فلسطینی  اسرائیلی طیاروں کا نشانہ بن گئے جن میں ستر افراد ہلاک اور دو سو  سے زائد زخمی ہو چکے ہیں

2050695
اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر حملہ کر دیا ،70 فلسطینی ہلاک

 اسرائیلی جنگی طیاروں نے زیر محاصرہ غزہ میں پریشان حال عوام کے قافلے پے بمباری کر دی جس میں اب تک ستر افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 غزہ کی امور داخلہ کے مطابق، اسرائیل کے حملوں  کے پیش نظر اپنے گھر بار ترک کرنے والے فلسطینی  اسرائیلی طیاروں کا نشانہ بن گئے جن میں ستر افراد ہلاک اور دو سو  سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اس دوران ڈاکٹر زود آوٹ بارڈرز  کا کہنا ہے کہ  العودہ اسپتال  سے انخلا شروع کر دیا گیا ہے،اس با ت کا قوی امکان  ہے کہ   اگلے چند گھنٹوں میں  اسرائیلی قوتیں  یہاں بھی حملہ کر دیں گی ۔

حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے گزشتہ ہفتے کے روز طوفان الاقصی نامی آپریشن شروع کر تے ہوئے اسرائیل پر متعدد راکٹ برسائے اور یہودی بستیوں پر دھاوا بول دیا تھا۔

اس کے جواب میں  اسرائیل نے بھی آہنی شمشیر نامی آپریشن  شروع کر  دیاتھا جسکے نتیجے میں دونوں جانب سینکڑوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں