غزہ میں 20 لاکھ افراد بنیادی ضروریات سے محروم ہیں: انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس

آئی سی آر سی کے ایکس پلیٹ فارم پر کی گئی پوسٹ میں غزہ جہاں اسرائیل کے شدید حملے جاری ہیں کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں

2050403
غزہ میں 20 لاکھ افراد بنیادی ضروریات سے محروم ہیں: انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس
gazze saldiri.jpg
gazze ambulansa saldiri.jpg

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے کہا ہے کہ غزہ میں رہنے والے 20 لاکھ سے زائد افراد بنیادی ضروریات، پانی اور بجلی سے محروم ہیں۔

آئی سی آر سی کے ایکس پلیٹ فارم پر کی گئی پوسٹ میں غزہ جہاں اسرائیل کے شدید حملے جاری ہیں کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

پوسٹ میں  کہا گیا ہے کہ "غزہ میں آج رات لاکھوں لوگوں کے پاس سونے کی جگہ نہیں ہے۔ غزہ میں 20 لاکھ سے زائد لوگ بنیادی ضروریات، پانی اور بجلی سے محروم ہیں۔ ایمبولینسز زخمیوں تک نہیں پہنچ سکتیں۔ شہریوں کو اس کے اثرات سے بچانے کی ضرورت ہے۔

8 اکتوبر کو اسرائیل نے ناکہ بندی کے شکار غزہ کے لیے پانی، بجلی، خوراک اور دیگر بنیادی خدمات منقطع کرنے کا فیصلہ  کررکھا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے بھی کہا کہ انہیں غزہ میں طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک انسانی راہداری کی ضرورت ہے۔

فرانس کے شہر لیون میں اپنے بیان میں گیبریئس نے کہا ہے کہ یہ راہداری غزہ میں شہریوں کی حفاظت اور مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی اور کہا کہ "انہیں خوراک، طبی خدمات اور سامان کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 فیصد بڑھ کر 338 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ تقریباً 218 ہزار بے گھر فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی (UNRWA) کے 92 اسکولوں میں آباد کیا گیا ہے۔

دجارک نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 2500 بستیاں ناقابل رہائش ہوگئیں اور کم از کم 88 تعلیمی مراکز کو نقصان پہنچا ہے  ۔

حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر "اقصیٰ طوفان " کے نام سے ایک جامع حملہ کیا ہے اور  غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے ہیں  اور مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوئے ہیں ۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی تلواروں کا آپریشن شروع کیا ہے۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی میں دونوں طرف سے سینکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں