شامی فوج کے ادلیب اور جوار کے علاقوں پر حملوں کا سلسلہ جاری

روسی جنگی طیاروں نے ضلع جسیر الشغور، زیانی اور فارم ہاک حمود گاؤں پر فضائی حملے کیے

2047527
شامی فوج کے ادلیب اور جوار کے علاقوں پر حملوں کا سلسلہ جاری

شامی فوج اور روس کی جانب سے ادلیب، حلب اور حما کے دیہی علاقوں میں کیے گئے حملوں میں 11 افراد ہلاک اور 78 زخمی ہوگئے۔

شامی فوج اور ایرانی حمایت یافتہ غیر ملکی دہشت گرد گروہوں نے ادلیب شہر کے مرکز،ضلع  ایریحہ، مکدیلی، مستوما، ماربیلیت، سیریمن، ترمانین اور حلب کے دریٹ ایزے ضلع پر زمینی ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا۔

روسی جنگی طیاروں نے ضلع جسیر الشغور، زیانی اور فارم ہاک حمود گاؤں پر فضائی حملے کیے۔

سول ڈیفنس کےکارکنان سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ادلیب شہر کے مرکز اور دیہی علاقوں میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے ہتھیاروں سے کیے گئے حملوں میں 10 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 60 شہری زخمی ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں کے حملوں میں ایک بچہ جاں بحق اور 18 شہری زخمی ہوئے۔

آدھی رات کے بعد، شامی فوج نے حلب کے مغرب میں واقع ضلع داریت ایزے کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنایا، جس کا استعمال بین الاقوامی معاہدوں میں ممنوع ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں  اموات اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔



متعللقہ خبریں