عراق: حسین۔خاقان ملاقات، سکیورٹی مسائل پر بات چیت کی توقع

عراق کے وزیر اعظم سوڈانی نے وزیر خارجہ فواد حسین کو سرحدی سلامتی کے مسائل حل کرنے کے لئے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان کے ساتھ ملاقات کے احکامات جاری کر دیئے

2047073
عراق: حسین۔خاقان ملاقات، سکیورٹی مسائل پر بات چیت کی توقع

عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے وزیر خارجہ فواد حسین کو ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان کے ساتھ ملاقات کا فریضہ سونپا ہے۔  ملاقات کا مقصد سرحدی سلامتی سے متعلقہ  مسائل کے حل کی خاطر دو طرفہ سکیورٹی کمیشن کو فعال کرنا ہے۔

عراق وزارت اعظمیٰ کے عسکری ترجمان جنرل یحیٰ رسول کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق وزیر اعظم سوڈانی نے قومی سلامتی کونسل اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ملکی سلامتی کے مسائل پر بات چیت کی گئی اور دہشت گردی اور منشیات کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر غور کیا گیا ہے۔

اجلاس میں تہران اور بغداد کے درمیان ایران انتظامیہ کے مخالفین کو غیر مسلح کرنے پر مبنی سکیورٹی سمجھوتے پر بھی بات چیت کی گئی  اور کہا گیا ہے کہ سمجھوتے پر دو طرفہ شکل میں عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں عراق کے وزیر اعظم سوڈانی نے وزیر خارجہ فواد حسین کو ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان کے ساتھ ملاقات کے بھی احکامات جاری کئے اور کہا ہے کہ باہمی ملاقاتوں کے ذریعے  سرحدی سلامتی سے متعلقہ  مسائل حل کرنے کے لئے  دو طرفہ سکیورٹی کمیشن کو فعال کیا جائے۔



متعللقہ خبریں