اسرائیلی فوجیوں کی مظاہرین پر فائرنگ، 11 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوجیوں کی، زیرِ محاصرہ غزہ کی پٹّی میں مظاہرہ کرتے، فلسطینیوں پر اصلی گولیوں سے فائرنگ۔ 11 فلسطینی زخمی ہو گئے

2042851
اسرائیلی فوجیوں کی مظاہرین پر فائرنگ، 11 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوجیوں نے، زیرِ محاصرہ غزہ کی پٹّی میں مظاہرہ کرتے، فلسطینیوں پر  فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 11 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

غزّہ کی فلسطین وزارت صحت نے موضوع سے متعلق تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اصلی گولیوں کا اور آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔

بیان کے مطابق گولیوں کا نشانہ بن کر 11 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں اور مظاہرین کی ایک کثیر تعداد آنسو گیس سے متاثر ہوئی ہے۔ زخمی اور متاثرہ فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ غزّہ کے فلسطینی ، متعصب یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر دھاووں اور مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے  پر کی جانے والی غیر قانونی کاروائیوں کے خلاف،گذشتہ 10 دن سے مظاہرے کر رہے ہیں۔

غزّہ وزارت صحت نے 24 ستمبر کو جاری کردہ بیان میں غزّہ کے سرحدی علاقے میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں  پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 6 تک پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں