کویت اور سعودی عرب کا اعلان: الدرّہ گیس فیلڈ صرف دو ملکوں کی مشترکہ ملکیت ہے

ہم، ایران سے تقسیم شدہ علاقے کی مشرقی سرحد کے بارے میں مذاکرات  کی اپیل کا اعادہ کرتے ہیں: کویت اور سعودی عرب وزارت ہائے خارجہ

2019547
کویت اور سعودی عرب کا اعلان: الدرّہ گیس فیلڈ صرف دو ملکوں کی مشترکہ ملکیت ہے

کویت اور سعودی عرب نے کہا ہے کہ خلیج بصرہ کی الدرّہ گیس فیلڈ سمیت تقسیم شدہ غیر جانبدار علاقہ صرف دو ملکوں کی مشترکہ ملکیت ہے۔

کویت اور سعودی عرب وزارت ہائے خارجہ کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقے کے وسائل کو استعمال کرنے کا حق مکمل طور پر انہی دو ممالک سے مخصوص ہے۔ کویت اور سعودی عرب، بین الاقوامی قانون اور اچھے ہمسائیگی تعلقات سے ہم آہنگ شکل میں، ایران سے  تقسیم شدہ علاقے کی مشرقی سرحد کے بارے میں مذاکرات  کی اپیل کا اعادہ کرتے ہیں"۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر پیٹرول جواد اووجی نے 2 اگست کو کابینہ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ہم نے کویت کو آگاہ کیا ہے کہ ہم خلیج بصرہ  کی الدرّہ گیس فیلڈ کے بارے میں کویت کے ساتھ مِل کر کام کرنے پر تیار ہیں۔

خلیج بصرہ   میں واقع اور 1967 میں دریافت ہونےوالا  الدرّہ گیس فیلڈ سالوں سے ایران اور کویت کے درمیان مسئلہ بنا ہوا ہے۔ گیس فیلڈ کے ایران میں واقع حصّے کو آرش کے نام سے اور کویت میں واقع حصّے کو الدرّہ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

سعودی عرب اور کویت نے الدرّہ گیس فیلڈ کو ترقی دینے کے لئے مارچ 2022 میں ایک سمجھوتہ طے کیا تھا۔ تاہم ایران نے مذکورہ سمجھوتے کو غیر قانونی قرار دیا اور علاقے میں ڈرلنگ  کا کام شروع کروانے کا اعلان کیا تھا۔

کویت نے 3 جولائی کو علاقے میں بحری سرحد کی تعین کے لئے ایران سے مذاکرات کی اپیل کی لیکن  تہران انتظامیہ نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔

کویت کے وزیرِ پیٹرول سعد البراک نے 27 جولائی کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ  "کویت ایران کے ساتھ سرحد  کا تعین کئے بغیر الدرّہ گیس فیلڈ میں تلاش اور پیداوار شروع کر دے گا"۔



متعللقہ خبریں