اسرائیل کے مزید پانچ فوجی مار ڈالے ہیں:القسام بریگیڈ

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری  شاخ عزت الدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے مشرق میں مزید 5 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا

2141251
اسرائیل کے مزید پانچ فوجی مار ڈالے ہیں:القسام بریگیڈ

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری  شاخ عزت الدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے مشرق میں مزید 5 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

القسام بریگیڈز کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر لکھے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے مجاہدین ایک صہیونی پیادہ فورس کو اینٹی پرسنل بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ رفح کے مشرق میں مسجد تبین کے ارد گرد کی گئی کارروائی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا تھا کہ رفح کے مشرق میں 15 اسرائیلی فوجی مارے گئے اور ایک اسرائیلی "اپاچی" قسم کا ہیلی کاپٹر جیالیہ  مہاجر کیمپ کے علاقے میں مار گرایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اس کے 628 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں