فرانس نے ریاض سلامہ کے تمام مالی اثاثے ضبط کر لئے

فرانس نے، لبنان مرکزی بینک کے سربراہ ریاض سلامہ کے فرانس میں موجود تمام مالی  اثاثے ضبط کر لئے

2007263
فرانس نے ریاض سلامہ کے تمام مالی اثاثے ضبط کر لئے

فرانس نے، لبنان مرکزی بینک کے سربراہ ریاض سلامہ کے فرانس میں موجود تمام مالی  اثاثے ضبط کر لئے ہیں۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'این این اے' نے شائع کردہ خبر میں  لبنان  کے وزیر انصاف ہنری ہوری  کے سلامہ سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان کو جگہ دی  ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامہ  کے فرانس میں موجود تمام مالی اثاثوں کی ضبطی کے لئے لبنانی حکومت کی طرف سے، وکلاء کی وساطت سے، پیش کی گئی طلب فرانس عدلیہ کی طرف سے قبول کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 16 مئی کو ، سلامہ کے خلاف منی لانڈرنگ، منی ٹرانسفر اور کرپشن کے الزامات  کے ساتھ دائر دعوے  میں، عدالت نے  "بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری " جاری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

فرانس کے بعد یہی فیصلہ 30 مئی کو جرمنی کی عدالت نے بھی سنا دیا   تھا۔

 24 مئی کو لبنانی عدالت  کی طرف سے سلامہ پر دوسری دفعہ بیرونِ ملک سیاحت کی پابندی لگائی گئی اور ان کے لبنانی اور فرانسیسی پاسپورٹ ضبط کر لئے گئے تھے۔

لبنان مرکزی بینک کے سربراہ ریاض سلامہ کے خلاف پہلی دفعہ جنوری 2021 میں سویڈن کی عدالت نے "منی لانڈرگ، منی ٹرانسفر اور کرپشن" کے الزامات میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

سلامہ نے دارالحکومت بیروت میں یورپ سے جانے والے عدلیہ وفد کو اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے بارے میں بیان بھی دیا تھا۔



متعللقہ خبریں