اسرائیلی فوج کی "گولانی بریگیڈ" کے درجنوں فوجیوں نے ہتھیار چھوڑ کر فوجی اڈہ ترک کر دیا

گولانی بریگیڈ کے درجنوں فوجی کمپنی کمانڈر کی برطرفی کے خلاف احتجاج کے لیے بیس سے نکل گئے اور تربیت کے دوران اپنے ’تاور‘ قسم کے ہتھیار فوجی اڈے پر چھوڑ گئے

1976974
اسرائیلی فوج کی "گولانی بریگیڈ" کے درجنوں فوجیوں نے ہتھیار چھوڑ کر فوجی اڈہ ترک کر دیا

اسرائیلی فوج کی "گولانی بریگیڈ" کے درجنوں فوجیوں نے کمپنی کمانڈر کی برطرفی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے ہتھیار چھوڑ کر  فوجی بیس کو ترک کر دیا۔

اسرائیلی اخبار Yediot Ahronot کی خبر میں بتایا گیا ہے  کہ مذکورہ  فوجی رام اللہ کے مغرب میں مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع "تزیلم "فوجی اڈے پر تعینات تھے۔

اطلاع کے مطابق  گولانی بریگیڈ کے درجنوں فوجی کمپنی کمانڈر کی برطرفی کے خلاف احتجاج کے لیے بیس سے نکل گئے اور تربیت کے دوران اپنے ’تاور‘ قسم کے ہتھیار فوجی اڈے پر چھوڑ گئے۔

بتایا گیا ہے کہ بریگیڈ کمانڈر یفتاح نورکین نے  کمانڈر کے بارے میں فیصلے کی وضاحت کرنے  اور فوجیوں کو کیمپ میں واپسی پر  آمادہ کرنے  کے لیے ان  سے بات چیت کی ہے۔

عہدے سے برطرف کیے جانے والے اسرائیلی کمانڈر کے نام اور فوجی بیس  کو ترک کرنے والے  فوجی کارکنان کی تعداد کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اسرائیلی فوج کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو کچھ ہوا وہ ایک سنگین واقعہ تھا اور یہ  فوج کی اقدار کے مطابق نہیں تھا۔

اس واقع کے بارے میں تفتیش اور تحقیقات کا عمل جاری ہونے  کی بھی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ گولانی بریگیڈ کے کمانڈر کو کسی خاص واقعے کی وجہ سے نہیں بلکہ فرائض   کی کارکردگی میں ’غیر مستقل مزاجی‘ کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں