مشرقی افریقہ بلاک تین حکومتی سربراہان کو ثالثی کے لئے سوڈان بھیج رہا ہے

کینیا، جنوبی سوڈان اور جیوبوٹی کے سربراہان سوڈان میں جھڑپوں کے خاتمے میں ثالثی کے لئے جلد از جلد دارالحکومت خرطوم روانہ ہو رہے ہیں

1976018
مشرقی افریقہ بلاک تین حکومتی سربراہان کو ثالثی کے لئے سوڈان بھیج رہا ہے

مشرقی افریقہ بلاک بین الحکومتی ترقیاتی اتھارٹی IGAD  تین حکومتی سربراہان کو ثالثی کے لئے سوڈان بھیجے گی۔

سوڈان کے ایجنڈے کے ساتھ منعقدہ  IGAD کے اجلاس میں کینیا، جنوبی سوڈان اور جیوبوٹی کے سربراہان کو فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپوں کے خاتمے کے لئے جلد از جلد دارالحکومت خرطوم بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم وفد کے خرطوم روانگی کے وقت کے بارے میں حتمی معلومات موجود نہیں ہیں۔

دوسری طرف دارالحکومت خرطوم میں جھڑپیں ابھی تک جاری ہیں۔

افریقہ یونین کمیشن کے سربراہ موسیٰ فقی محمد نے بھی خرطوم جانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے مختلف شہروں میں 15 اپریل کی صبح سے فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔

جھڑپیں، پیرا ملٹری دستوں کو مکمل طور پر مسلح افواج میں ضم کرنے پر مبنی اصلاحات پر کئی ماہ کے اختلافات کے بعد  شروع ہوئی ہیں۔

جھڑپوں کی وجہ سے ملک میں بیسیوں شہری ہلاک اور فوجیوں سمیت سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں