ایران میں بے حجاب خواتین کا پتہ لگانے کےلیے کیمرے لگانے کا اعلان

ایرانی رکن پارلیمان اسماعیل کوثری کا کہنا ہے کہ15 اپریل سے عوامی مقامات پر اسمارٹ کیمرے لگائے جارہے ہیں تاکہ سر کو حجاب سے نہ ڈھانکنے والی خواتین کو فون پر تنبیہ کا پیغام بھیجا جاسکے

1973019
ایران میں بے حجاب خواتین کا پتہ لگانے کےلیے کیمرے لگانے کا اعلان

ایران میں حجاب نہ پہننے والی خواتین کا پتہ لگانے کے لیے اسمارٹ کیمرے لگنے شروع ہوگئے۔

خبرکے مطابق، ایرانی رکن پارلیمان اسماعیل کوثری کا کہنا ہے کہ15 اپریل سے عوامی مقامات پر اسمارٹ کیمرے لگائے جارہے ہیں تاکہ سر کو حجاب سے نہ ڈھانکنے والی خواتین کو فون پر تنبیہ کا پیغام بھیجا جاسکے اگر انہوں نے یہی حرکت دوبارہ کی تو انہیں عدالت  میں پیش کیا جائے گا۔

 ایران میں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر حجاب نہ پہننا غیر قانونی ہے تاہم بڑے شہروں میں بہت سی خواتین قواعد کے باوجود اس کے بغیر باہر نکلتی ہیں۔

یاد رہے کہ تہران میں گزشتہ  سال ستمبر میں نا مکمل حجاب پہننے کے الزام میں پولیس حراست میں 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد ایران میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

 



متعللقہ خبریں