قطر: شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا

امیر قطر نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کا استعفی قبول  کرتے ہوئے اپنے بھائی شیخ خلیفہ  بن حمد اخلیفہ الثانی کو وزیر داخلہ جبکہ موجودہ وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے

1956167
قطر:  شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا

 قطر میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن  الثانی کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔

 دیوان امیر کے مطابق، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی  نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کا استعفی قبول  کرتے ہوئے اپنے بھائی شیخ خلیفہ  بن حمد اخلیفہ الثانی کو وزیر داخلہ جبکہ موجودہ وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے ۔

 ملکی کابینہ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کابینہ کی تشکیل نو میں  عہدوں کےلیے مختلف ناموں کو نامزد کیا گیا ہے جہاں تین خواتین بھی موجود ہیں۔

 



متعللقہ خبریں