ترکیہ۔لیبیا سمجھوتہ لیبیا کے بحری حقوق کی ضمانت ہے: دبیبہ

بحری حدود اور سمندری طاس سمجھوتے یک طرفہ نہیں ہو سکتے۔ ہم مصر کے اس اقدام کی صریحاً تردید کرتے ہیں: وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ

1923748
ترکیہ۔لیبیا سمجھوتہ لیبیا کے بحری حقوق کی ضمانت ہے: دبیبہ

لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور لیبیا کے درمیان بحری اختیارات کے سمجھوتے نے بحیرہ روم میں لیبیا کے جہاز رانی اور اقتصادی حقوق کو ضمانت میں لے لیا ہے۔

عبدالحمید نے سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل الحادث کے لئے انٹرویو میں ترکیہ اور لیبیا کے درمیان طے شدہ بحری اختیارات کے سمجھوتے کا جائزہ لیا ہے۔

دبیبہ نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ طے کیا گیا سمجھوتہ بحیرہ روم میں لیبیا کے جہاز رانی اور اقتصادی حقوق کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے، مصر کی طرف سے لیبیا کے ساتھ بحری حدود کے تعین سے متعلق جاری کردہ فیصلے کو مسترد کیا اور کہا ہے کہ  "بحری حدود اور سمندری طاس سمجھوتے یک طرفہ نہیں ہو سکتے۔ ہم مصر کے اس اقدام کی صریحاً تردید کرتے ہیں"۔

دبیبہ نے مصر اور لیبیا کے درمیان بحری حدود کے تعین  کے موضوع پر ایک کمیشن  تشکیل دینے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ اگر سمجھوتہ نہیں ہوتا تو اقوام متحدہ موجود ہے ،عدالت اور قانون موجود  ہے۔ کوئی بھی یک طرفہ فیصلے کا اختیار نہیں رکھتا۔ اگر وہ لیبیا کو کمزور خیال کر رہے ہیں تو ہم اسے بھی مسترد کرتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں