سعودی عرب: پرنس سلمان کی فرانس کے صدر سے ملاقات

ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے ساتھ ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بات چیت کی

1905755
سعودی عرب: پرنس سلمان کی فرانس کے صدر سے ملاقات

سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے ساتھ ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بات چیت کی۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق بن سلمان نے ماکرون کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں دونوں سربراہان نے  اسٹریٹجک اتحاد کے دائرہ کار میں تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی۔

علاوہ ازیں مذاکرات میں علاقائی و بین الاقوامی سطح  پر ایجنڈے کے موضوعات اور سلامتی و استحکام کے لئے کی جانے والی کوششوں پر غور کیا گیا۔



متعللقہ خبریں