ایران: ایرانی شہری یوکرین کے سفر سے پرہیز کریں

تمام ایرانی شہریوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ یوکرین کے سفر سے حتی الوسع پرہیز کیا جائے: ایران وزارت خارجہ

1896031
ایران: ایرانی شہری یوکرین کے سفر سے پرہیز کریں

ایران نے ، فوجی جھڑپوں اور بڑھتے ہوئےعدم تحفظ کے باعث، اپنے شہریوں کو یوکرین  کے سفر سے پرہیز کی تنبیہ کی ہے۔

ایران وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " تمام ایرانی شہریوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ یوکرین میں شدت اختیار کرتی فوجی جھڑپوں اور بڑھتے ہوئے عدم تحفظ  کی وجہ سے اس ملک کے سفر سے حتی الوسع پرہیز کیا جائے"۔

بیان میں یوکرین میں مقیم ایرانی شہریوں کو بھی  وطن واپسی کا مشورہ دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں