اسرائیل کے وزیر دفاع کی دھمکی: اسلامی جہاد کے بیرون ملک مقیم لیڈروں کو بھی "بدل چُکانا پڑے گا"

اسلامی جہاد موومنٹ کے بیرون ملک مقیم منتظمین کو بھی اسی طرح بدل چُکانا پڑے گا: بینی گانٹز

1864709
اسرائیل کے وزیر دفاع کی دھمکی: اسلامی جہاد کے بیرون ملک مقیم لیڈروں کو بھی "بدل چُکانا پڑے گا"

اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گانٹز نے دھمکی دی ہے کہ اسلامی جہاد موومنٹ کے بیرون ملک مقیم منتظمین کو بھی "بدل چُکانا پڑے گا"۔

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے KAN کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع گانٹز نے کہا ہے کہ "اسلامی جہاد موومنٹ کے بیرون ملک مقیم منتظمین کو بھی اسی طرح بدل چُکانا پڑے گا"۔

گانٹز نے ٹویٹر سے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میں نے اسرائیلی فوج ، اسرائیل کی داخلہ خبر رساں ایجنسی شاباک اور تمام سکیورٹی یونٹوں کو "اسلامی جہاد موومنٹ کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے اور اسرائیل کے جنوب میں امن و امان کو یقینی بنانے کا حکم جاری کیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی کل کی خبر میں کہا گیا تھا کہ گانٹز نے غّزہ کی پٹّی میں اسلامی جہاد موومنٹ پر حملے جاری رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل، اسلامی جہاد کے نقاط کو نشانہ بنانے کے لئے،5 اگست سے غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ حملوں کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں