شام، علی الصبح ادلیب میں حملے میں 5 بچے لقمہ اجل

"یہ حملہ بچوں کے خلاف جنگ ابھی ختم نہ ہونے کی یاد دہانی ہے۔ شمال مغربی شام اور پورے ملک میں بچے مسلسل تشدد کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔" یونیسف

1858489
شام، علی الصبح ادلیب میں حملے میں 5 بچے لقمہ اجل

اقوام متحدہ کے امدادی  فنڈ برائے اطفال  یونیسف  نے اطلاع دی ہے کہ  شام کے صوبے ادلیب میں حملے میں 5 بچے جان بحق اور 9 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔

یونیسف کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ  ادلیب  دفتر گورنر کے مغربی جانب آج علی الصبح  ہونے والے حملے میں 5 بچے لقمہ اجل  بن گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ"یہ حملہ بچوں کے خلاف جنگ ابھی ختم نہ ہونے کی یاد دہانی ہے۔ شمال مغربی شام اور پورے ملک میں بچے مسلسل تشدد کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے اور وہ جہاں بھی ہوں ان کی حفاظت کی جانی چاہیے۔

یہ نوٹ کیا گیا کہ "2021 میں شام میں بچوں کے خلاف 70 فیصد سنگین خلاف ورزیاں شمال مغربی علاقے میں ہوئیں۔"

یونیسیف کی اصطلاح "سنگین خلاف ورزیوں" میں بچوں کا قتل یا انہیں معذوربنانا، جنسی استحصال یا عصمت دری، جبری بھرتی، انسانی امداد سے محروم، اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے" شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں