روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

ترکی۔ایران اور روس کے مابین تہران میں  آستانہ فورم کے ساتویں اجلاس کے سلسلے میں تہران میں موجود روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی

1857119
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی  نے روسی ہم منصب کے ہمراہ علاقائی صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔

 ایرانی ایوان صدر کےمطابق، ترکی۔ایران اور روس کے مابین تہران میں  آستانہ فورم کے ساتویں اجلاس کے سلسلے میں تہران میں موجود روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ۔

 اس بات چیت میں توانائی، ٹرانزٹ اور تجارتی تعلقات سمیت  متعدد شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا امکانات پر غور کیا گیا ۔

 اس دوران ایرانی ٹی وی کے مطابق، روسی صدر نے مذہبی رہنما  علی خامنہ آئی سے بھی ملاقات کی ۔

 



متعللقہ خبریں