ایران: ترک فریق کے سکیورٹی خدشات کو فوری طور پر رفع کیا جانا چاہیے

ترکی کے، شام میں سلامتی سے متعلق، اندیشوں کو  فی الفور اور پائیدار شکل میں حل کیا جانا ضروری ہے: وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان

1848968
ایران: ترک فریق کے سکیورٹی خدشات کو فوری طور پر رفع کیا جانا چاہیے

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ترکی کے، شام میں سلامتی سے متعلق، اندیشوں کو  فی الفور اور پائیدار شکل میں حل کیا جانا ضروری ہے۔

عبداللہیان  نے کل دارالحکومت انقرہ میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شام کے معاملے میں ترکی کے اندیشوں پر بات کی۔

انہوں نے  کہا ہے کہ "ہم ترکی کے سلامتی سے متعلق اندیشوں کو بخوبی سمجھ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ترکی اسپیشل آپریشن کی بات کیوں ایجنڈے پر لا رہا ہے اس کی بھی مکمل تفہیم رکھتے ہیں۔ اس موضوع پر ہم نے وزیر خارجہ چاوش اولو کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ ترک فریق کے سکیورٹی خدشات کو فوری طور پر رفع کیا جانا چاہیے"۔

عبداللہیان نے کہا ہے کہ ہم، القدس اور فلسطین کے بارے میں ترکی کے موقف کو جانتے ہیں اور اس بارے میں ہمیں کوئی شبہ نہیں ہے کہ ترکی، القدس اور فلسطین کے دعوے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ لیکن  یہ بھی حقیقت ہے کہ صیہونی جب بھی اور جہاں بھی گئے وہاں فتنہ  اور عدم تحفظ اپنے ساتھ لے کر گئے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ  ایران،  اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے نزدیک ترکی کی سلامتی ایران کی سلامتی  کا مفہوم رکھتی ہے۔ ہم علاقے اور برادر ملک ترکی  کے لئے خیر و عافیت کے علاوہ اور کوئی سوچ نہیں رکھتے"۔



متعللقہ خبریں