امیرِ قطر: میں استنبول میں ترک صدر کی جانب سے پر جوش خیر مقدم کرنے کا شکر گزار ہوں

شیخ تمیم نے کل کے دورہ استنبول کے بعد  اپنی ٹویٹ میں  قصرِوحدالدین  کے دروازے پر ان کا استقبال کرنے والے  صدر ایردوان کے ہمراہ تاری گئی تصویر کو بھی شیئر کیا

1826826
امیرِ قطر: میں استنبول میں ترک صدر کی جانب سے پر جوش خیر مقدم کرنے کا شکر گزار ہوں

امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الا ثانی  نے  دورہ استنبول کے دوران  صدر رجب طیب ایردوان کے پر جوش خیر مقدم پر   ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

شیخ تمیم نے کل کے دورہ استنبول کے بعد  اپنی ٹویٹ میں  قصرِوحدالدین  کے دروازے پر ان کا استقبال کرنے والے  صدر ایردوان کے ہمراہ تاری گئی تصویر کو بھی شیئر کیا۔ اور اس کے  نیچے یہ عبارت درج کی’’ پر جوش اور دوستانہ  خیر مقدم پر میں صدر  کامشکور و ممنون ہوں۔‘‘

انہوں نے  لکھا ہے کہ ’’آج  برادرم محترم  ایردوان کے ساتھ استنبول میں   ملاقات سر انجام پائی۔ اس دوران ہم نے  دو طرفہ تعلقات اور دو برادر ممالک کی دلچسپی کے حامل  علاقائی و عالمی معاملات سے متعلقہ  تازہ پیش   رفت پر  تبادلہ خیال  کیا ۔‘‘

خیال رہے کہ ترک صدر نے کل  امیر قطر   سے  قصر ِ وحدالدین میں   کچھ مدت تک گفتگو کے بعد  بند کمرے میں مذاکرات سر انجام دیے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں