متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زاید کی وفات پر ترک صدر کا اظہار تعزیت

الا نہیان طویل مدت سے زیر علاج تھے اور آج یہ قضائے الہی  سے وفات پا گئے ہیں ، اللہ کریم آپ کی مغفرت  فرمائے، صدر ایردوان

1826628
متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زاید کی وفات پر ترک صدر کا اظہار تعزیت

صدر رجب طیب ایردوان نے  وفات پانے والے متحدہ عرب  امارات کے صدر مملکت شیخ خلیفہ  بن زائد الا نہیان   کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں پریس  مندوبین کو  ایجنڈے کے  بارے میں سوالات کا جواب دیا۔

انہوں نے الا نہیان کی وفات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  الا نہیان طویل مدت سے زیر علاج تھے اور آج یہ قضائے الہی  سے وفات پا گئے ہیں ، اللہ کریم آپ کی مغفرت  فرمائے۔

یو اے ای کی  سرکاری   نیوز ایجنسی وام نے     دفتر داخلہ کے حوالے سے اپنی  خبر میں   اطلاع دی تھی کہ  74 سالہ   الا نہیان  وفات پا گئے ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور پرچم سرنگوں کیے جائیں گے جب کہ وزارتوں، سرکاری دفاتر اور  نجی  شعبے کے دفتروں میں 3 دن تک کام  کاج معطل رہے گا۔

متحدہ عرب امارات کے پہلے صدر زید بن سلطان النہیان کے بڑے بیٹے خلیفہ بن زاید نے 2004 میں اپنے والد کی وفات کے بعد عہدہ سنبھالا تھا۔

 



متعللقہ خبریں