اندرون و بیرون ملک سے  دس لاکھ افراد کوفریضہ حج ادا کی اجازت

عازمین کے لئے سعودی حکومت کی منظورشدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

1809718
اندرون و بیرون ملک سے  دس لاکھ افراد کوفریضہ حج ادا کی اجازت

سعودی عرب نے امسال سعادت حج  کے لیے اندرون و بیرون ملک سے  دس لاکھ افراد کوآنے کی اجازت دے دی ۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  رواں سال 65برس سے کم عمر افراد کوحج کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ عازمین کے لئے سعودی حکومت کی منظورشدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

خیال رہے کہ  وبا کے باعث گزشتہ 2برسوں میں عازمینِ حج  کی تعداد کم کردی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حج کے لیے سعودی عرب جانے والا ہر مسافر گزشتہ 72 گھنٹوں کے اندر لیا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرے گا۔

وزارت حج و عمرہ نے حج کے امیدواروں کو بھی متنبہ کیا کہ وہ مقدس سرزمین کے دورے کے دوران کورونا وبا کے پھیلاؤ سے  متعلق اقدامات پر پوری طرھ  عمل کریں۔

گزشتہ سال ملک کے اندر سے 60 ہزار افراد کو قبول کرنے والے سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ کسی کو بھی بیرون ملک سے نہیں لیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں